وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے متعلق خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے متعلق خوشخبری سنا دی


 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جمع کرائی گئی رپورٹ پر درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرادی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا، دوسرا فیز مارچ 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی، تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔

گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا، گیارہ ارب روپے سے تکمیل کو پہنچنے والا منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ 24 کروڑ روپے کی لاگت تیارمنصوبہ میں 24 اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ عدالت نے درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

The post وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے متعلق خوشخبری سنا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *