ELECTION COMMISSION مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن سے این...

مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی استدعا

-


اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کردی اور کہا الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی دستاویز ہے، جس میں اعلی ٰترین سطح پردھاندلی کی نشاندہی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق این اے75انتخابات اور نتائج کیس سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کررہا ہے۔

ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا دوران پولنگ اچانک کورونا ایس او پیس نافذ کردیےگئے اور علاقہ میدان جنگ بنایا گیا، ڈی پی او نظر ہی نہیں آئے۔

ریٹرننگ آفیسر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 337پولنگ اسٹیشن کاریکارڈ ساڑھے 3بجے تک آر این ایس میں آ چکاتھا ، صورتحال بہت خراب تھی،لوگ اکٹھے ہو گئے تھے، ہمارے کمپیوٹرز کو نقصان کا خطرہ تھا۔

دیگر پولنگ سٹیشنز کے نتائج بھی آتے رہے، واٹس ایپ پر بھی نتائج آتے رہے، نتائج 3سے 6بجے تک موصول ہوئے، صرف 20پولنگ اسٹیشن کےنتائج کا مسئلہ تھا، میں نےپولیس افسران سے رابطہ کیا ،کوئی جواب نہیں ملا۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا کوئی وائرلیس رابطوں کے انتظامات تھے؟ آر او نے جواب میں کہا جی ایسا کوئی انتظام نہیں تھا، جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے روکا گیا، این اے 75 میں فائرنگ ہوئی لوگوں کی جانیں گئیں، تمام لاپتہ پریذائڈنگ افسران ایک ساتھ ہی سامنےآئے، بات صرف 20پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی نہیں۔

مسلم لیگ ن نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کردی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی دستاویز ہے، پریس ریلیز میں اعلی ٰترین سطح پردھاندلی کی نشاندہی کی گئی، آئی جی، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سب ہی لاپتہ تھے، پہلا الیکشن ہے جہاں 20پریزائیڈنگ افسران غائب
اور جس ڈی ایس پی کو الیکشن کمیشن نےہٹایا تھا ،ایس پی بناکرتعینات کیاگیا۔

ن لیگی وکیل کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی گمشدگی اس دھاندلی سے توجہ ہٹانے کیلئے تھی، الیکشن کمیشن کی ڈسکہ الیکشن پر پریس ریلیز تاریخی ہے، کورونا ایس او پی کو ووٹرزکو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے استعمال کیا گیا، سلمان اکرم راجہ

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز کااندراج ساڑھے 3 بجے تک ہوچکا تھا، پونے 2 بجے تک 305 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آگئے، حلقےمیں 360 پولنگ اسٹیشن ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے آراو سے استفسار کیا آپ نے ایس او ایس کال کی ؟آپ گھبرائےہوئےتھے،کیا صورتحال تھی ؟پولیس کو آپ نے کال کی۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تیسری بار آر او کے فرائض سر انجام دیے، ممبر الیکشن کمیشن ارشادقیصر نے سوال کیا کیا موصول فارم 45 کی تفصیلات آپ نے دی ہیں ، جس پر ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا تفصیلات فراہم کی جا چکی ہیں۔

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

پاک فضائیہ کا عظیم کارنامہ : 27فروری واقعے پر فواد چوہدری کا بڑا بیان

اسلام آباد : سال2019 میں27فروری کو ہونے والے پاک فضائیہ کے تاریخی اور عظیم کارنامے پر وفاقی وزیر...

PPP approaches MQM-P for support in Senate elections

KARACHI: Pakistan People’s Party (PPP) on Saturday reached out to Muttahida Qaumi Movement-Pakistan (MQM-P) for support in Senate...

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ، فیصلہ پیر کو ہوگا

سپریم کورٹ اپنی رائے سنائے گی Source link

Omair Rana advises PEMRA to do what’s right, not popular

Actor Omair Rana said that his drama Dil Na Umeed Tou Nahin is an effort to educate people about human...

Video: PSL 2021: United, Zalmi to battle for top spot

Two-time champions Islamabad United will take on 2018 winners Peshawar Zalmi in the second match of the double-header...

اقوام متحدہ فوجی بغاوت کیخلاف ہر ممکن ایکشن لے، سفیر میانمار

جنیوا: میانمار کے اقوام متحدہ میں سفیر کیو مو تون نے اپنے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف آواز...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you