ARY لاہور واقعہ: ماں نے بچوں کو جلانے کا اعتراف...

لاہور واقعہ: ماں نے بچوں کو جلانے کا اعتراف کرلیا

-


لاہور: مامتا مرگئی، گھریلو جھگڑے کا خمیازہ ننھے بچوں کی جان لے گیا، گرفتار خاتون نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مانگا منڈی میں پیش آئے افسوسناک واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، اپنے بچوں کو ہر قسم کی آفات و مصائب سے بچانے والی مامتا ہی اپنے بچوں کی قاتل نکلی ۔

دلخراش واقعے کے بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی تنزیلہ بی بی نے گھناؤنے فعل کے ارتکاب کرلیا ہے، خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے لخت جگر کو آگ میں جھونکا، جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کاتاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بچوں کے دادا غلام رسول کی مدعیت میں تنزیلہ بی بی کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

جھلس کر جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں تین اور دو سال کی درمیان ہیں، ان کی شناخت تین سالہ فیضان اور دو سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں ماں نے کمسن بچوں کو آگ لگا دی

دوسری جانب اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ تنزیلہ بی بی کا چھوٹے موٹے معاملات پر اکثر اپنے خاوند سے جھگڑا رہتا تھا، جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی میں شدید تلخی پائی جاتی تھی۔

شوہر سے جھگڑے کے بعد ملزمہ تنزیلہ اکثر اپنے والدین کے گھر چلی جاتی تھی، چھ ماہ قبل ان کا درمیان ایک تنازعہ پیدا ہوا تھا، جس کے باعث وقاص نے اپنے والدین کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی، ملزمہ کے شوہر وقاص کئی بار اس کا اظہار کرچکا تھا کہ اس کی بیوی بچوں کو قتل کردے گی۔

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

گائے کے غیر معمولی بچے کی پیدائش

آئرلینڈ کے شمالی علاقے میں ایک گائے نے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا جسے دیکھ کر مالک...

Four solar energy projects achieve financial close: Omar Ayub

ISLAMABAD: Federal Energy Minister Omar Ayub Khan on Wednesday announced that four solar power projects of 250 megawatts...

Indian traders face ‘absolute havoc’

MUMBAI: India’s largest bourse shut down for nearly four hours on Wednesday due to what it said was...

تھرپارکر میں تیندوے کے بعد علاقہ مکینوں کے ہاتھوں لنگورمارا گیا

 کراچی: تھرپارکر میں تیندوے کے بعد علاقہ مکینوں کے ہاتھوں لنگورمارا گیا جب کہ سندھ وائلڈ لائف نے مرے...

اوپن بیلٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، چیف جسٹس پاکستان

عدالت سینیٹ الیکشن پر آرٹیکل226 لاگو ہونے کا تعین کریگی Source link

ریلوے مسافروں کو لوٹنے والا سافٹ انجنیئر گرفتار

ملزم سے رقم اور فون برآمد Source link

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you