PTI سیف اللہ ابڑو کا لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس...

سیف اللہ ابڑو کا لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

-


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے اپنی پارٹی کے رہنما لیاقت علی جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی سے سینیٹ ٹکٹ خریدنے کے الزام پر سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔

سیف اللہ ابڑو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا آج لیاقت جتوئی نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، لیاقت جتوئی کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا خان بہادر آپ نے کہا ہے کہ میں نے 35 کروڑ روپے دے کر سینیٹ ٹکٹ لیا، آپ کو اخلاقیات کا پتا ہی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کتنے دنوں سے آپ لوگ میرے خلاف لابنگ کر رہے ہیں، آج آپ کو قانونی نوٹس بھجوا رہا ہوں، اب ملاقات عدالت میں ہوگی۔

انھوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت جتوئی نے جو الزامات مجھ پر لگائے ہیں عدالت میں اس کے لیے جواب دینا پڑے گا۔

لیاقت جتوئی کا اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام، شہباز گل کا ردِ عمل

واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا ہے۔

لیاقت جتوئی نے کہا گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم کے فیصلے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں، پیراٹروپر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا، کراچی میں بیٹھے چند افراد فیصلہ کرتے ہیں، جو نقصان دہ ہے۔

خیال رہے کہ لیاقت علی جتوئی نے ایک ایسا دعویٰ کر دیا ہے جس کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی جدوجہد میں لگی ہوئی ہے، جس کے تحت سینیٹ میں امیدواروں کی خرید و فروخت کو روکنے کے لیے اوپن بیلٹ انتخاب کا طریقہ کار لایا جا رہا ہے۔

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا و زیادتی کیس میں ڈراپ سین

کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی 16 سالہ فرسٹ ایئر...

Cow catwalk video goes viral on social media

In an amusing video shared on social media, a cow could be seen catwalking in a similar manner...

شفاف انتخابات ہوجائیں تو سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نکلے گی، بلاول

 کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی...

Indian social media rules could threaten free expression, critics warn

Internet freedom advocates on Friday warned new Indian social media regulations could pose a threat to freedom of...

KMC removes soft encroachments from 2km strip of Orangi nullah

The Karachi Metropolitan Corporation and district administrations have started removing soft encroachments from the 11.25km long Orangi nullah...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you