دپیکا کے بعد رنویر سنگھ بھی ’’پارٹی گرل‘‘ کے متوالے نکلے

دپیکا کے بعد رنویر سنگھ بھی ’’پارٹی گرل‘‘ کے متوالے نکلے


 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بعد اُن کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ بھی ’’پارٹی گرل‘‘ کے متوالے ہوگئے۔

دنانیر کی وائرل ہونے والی عام سی ویڈیو ’’پاوری ہو رہی‘‘ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی فن کاروں نے بھی اسی انداز کے ساتھ اپنی ویڈیوز جاری کیں لیکن اس ویڈیو کا سحر اس حد تک بڑھ گیا کہ بالی ووڈ فنکار بھی دنانیر کی طرح ویڈیو بنائے بنا نہ رہ سکے۔

View this post on Instagram

A post shared by 1st insta fc he followed🙈❤ (@ranveersingh.india.fc)

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب رنویر سنگھ  بھی ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی طرح اپنی ویڈیو بنا کر وائرل ویڈیو کا حصہ بن گئے۔

یہ پڑھیں: پارٹی گرل کی ویڈیو پر ماہرہ خان کی ’’پاجامہ پارٹی‘‘ سامنے آگئی

رنویر سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنانیر کے انداز کے ساتھ کہ رہے ہیں کہ ’’یہ ہمارا گاجر کا حلوہ ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پر پارٹی ہو رہی ہے‘‘۔

The post دپیکا کے بعد رنویر سنگھ بھی ’’پارٹی گرل‘‘ کے متوالے نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *