لاہور خواہش ہے کھل کر بات کروں مگر کچھ پابندیاں...

خواہش ہے کھل کر بات کروں مگر کچھ پابندیاں ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

-


 راولپنڈی: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا ہے جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، عوامی اعتماد کے لئے تیزی سے کیسوں کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دو ججز کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کا کہنا تھا اب وقت بدل گیا، لوگوں کو اپنے حقوق کا ادارک ہوگیا ہے اب لوگ حقوق کے لئے عدالتوں میں آرہے ہیں، 2016 کے تمام سول مقدمات کی 31 مارچ تک فیصلے کرنے کا حکم درست ہے،اب یہ نہیں ہوسکتا کیس دادا دائر کرے اور پوتا اس کا اختتام کرے اب تیزی سے انصاف فراہم کرنا ضروری ہے، تیزی سے انصاف کا مقصد کیس بلڈوز کرنا بھی نہیں بلکہ غیر ضروری التواء ختم کرنا ہے ،جلد انصاف کے لئےضابطہ دیوانی میں حالیہ ترامیم پر بار سے مشاورت کے لئے تیار ہیں اچھی تجاویز دیں ترامیم میں شامل کریں گے مگر اب کیسوں میں غیر ضروری التواء نہیں دیا جاسکتا یہ نہیں ہوسکتا سول جج ،سیشن ججز کے ریڈر ایک دو ماہ کی تاریخیں ڈال دیں،جو سیشن سول جج تاخیر کا ذمہ دار ہوگا وہ وضاحت کرے گا۔

چیف جسٹس نے کہا اپنے حلف کا پابند ہوں،عدلیہ میں اچھے ججز کو سامنے لانا ہے جو عدلیہ کا وقار ثابت ہوں اور پسے لوگوں کو انصاف فراہم کر سکیں خواہش ہے میڈیا کو باہر نکال کر، کیمرے بند کرا کے وکلاء سے دل کی کھول کر باتیں کروں مگر مجھ پر کچھ پابندیاں بھی ہیں موقع ملا تو گفتنی نا گفتنی تمام باتیں تحریر میں لاؤں گا۔

ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج محمد امیر بھٹی نے کہا کے ملک کے تمام ادارے آئین میں دئیے گئیے اپنے کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں سینئر ججز ملک شہزاد احمد نے بھی ریٹائر ہونے والے دو ججز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چودہری مشتاق کی کارگزاری کی تعریف کرتے کہا ان کا خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔

The post خواہش ہے کھل کر بات کروں مگر کچھ پابندیاں ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

پاک فضائیہ کا عظیم کارنامہ : 27فروری واقعے پر فواد چوہدری کا بڑا بیان

اسلام آباد : سال2019 میں27فروری کو ہونے والے پاک فضائیہ کے تاریخی اور عظیم کارنامے پر وفاقی وزیر...

PPP approaches MQM-P for support in Senate elections

KARACHI: Pakistan People’s Party (PPP) on Saturday reached out to Muttahida Qaumi Movement-Pakistan (MQM-P) for support in Senate...

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ، فیصلہ پیر کو ہوگا

سپریم کورٹ اپنی رائے سنائے گی Source link

Omair Rana advises PEMRA to do what’s right, not popular

Actor Omair Rana said that his drama Dil Na Umeed Tou Nahin is an effort to educate people about human...

اقوام متحدہ فوجی بغاوت کیخلاف ہر ممکن ایکشن لے، سفیر میانمار

جنیوا: میانمار کے اقوام متحدہ میں سفیر کیو مو تون نے اپنے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف آواز...

میٹرک کے طالبعلم کی دوسرے اسکول میں فائرنگ، ایک بچہ جاں بحق

سیالکوٹ: نجی اسکول میں میٹرک کے طالب علم کی فائرنگ سے چہارم کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you