شوبز آج کے معروف اداکار اسکول کے زمانے میں کیسے...

آج کے معروف اداکار اسکول کے زمانے میں کیسے دکھتے تھے؟

-


ٹی وی اسکرین پر نظرآنے والے خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے مالک اداکار ہمیشہ سے اتنے خوبصورت اور جاذب نظر نہیں ہوتے بلکہ بچپن میں وہ بھی بالکل عام بچوں کی طرح ہوتے ہیں۔ جنہیں نہ اچھے لباس کی فکر ہوتی ہے اور نہ ہی ہر وقت یہ غم ستاتا ہے کہ ہم کیسے لگ رہے ہیں۔

یہاں پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے اسکول کے زمانے کی تصاویر دکھائی جارہی ہیں ہمیں یقین ہے آپ ان میں سے بہت سے فنکاروں کو پہچان بھی نہیں پائیں گے۔

رنبیر کپور

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی اپنی ٹیچر کے ساتھ یہ تصویر میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے اور دوسری تصویر میں وہ اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں۔

نیلم منیر خان

نیلم منیر خان پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ نیلم منیر کی اسکول کے زمانے کی تصویر دیکھیں تو ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہیں بچپن اور اسکول کے زمانے کی تصاویر دیکھ کر باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔

دیشا پٹانی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی اسکول کے زمانے میں بالکل عام بچیوں جیسی تھیں۔

تاپسی پنوں

کنگنا رناوت کے نشانے پر رہنے والی بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنوں بچپن میں بھی اتنی پیاری تھیں جتنی آج ہیں۔

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون میں زیادہ فرق نہیں آیا ہے ان کے بچپن کی تصاویر دیکھ کر کوئی بھی باآسانی پہچان لے گا کہ یہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ بس وہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ اسٹائلش ہوگئی ہیں۔

ایمن منال خان

ایمن اور منال خان نہ صرف پاکستان کی نامور اداکارائیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی سب سےزیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارائیں ہیں۔ دونوں نے ماضی کے مقابلے میں اپنے آپ کو بہت زیادہ تبدیل کیا ہے۔

یامی گوتم

یامی گوتم کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ آج بھی اتنی ہی خوبصورت اور پیاری ہیں جتنی بچپن میں تھیں۔ یامی نے اپنے اسکول کے پہلے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے اس وقت مجھے اسکول کا مطلب بھی نہیں معلوم تھا لیکن میں اسکول کا یونیفارم پہن کر بہت خوش تھی۔

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ اس تصویر میں اپنے اسکول کے دوست کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اروشی روٹیلا

اروشی روٹیلا اپنے اسکول کے زمانے میں بھی اتنی ہی اسٹائلش تھیں جتنی کہ آج ہیں۔

ماورہ حسین

ماورہ حسین پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اپنے اسکول کے زمانے میں بھی وہ بہت خوبصورت تھیں۔ ان کی اسکول کے یونیفارم میں دوستوں کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے۔

شلپا شیٹھی

اداکارہ شلپا شیٹھی اس تصویر میں اسکول کی دوستوں کے ساتھ مسکرارہی ہیں۔

سلمان خان

بالی ووڈ کے سلو میاں یعنی سلمان خان کا شمار بھارت اور دنیا بھر کے پُرکشش افراد میں ہوتا ہے تاہم وہ اسکول کے زمانے میں کافی کیوٹ تھے۔

پریانکا چوپڑا

اداکارہ پریانکا چوپڑا میں بھی زیادہ بدلاؤ نہیں آیا ہے انہیں ماضی کی تصاویر میں باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اسکول کے دوستوں کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے۔

عمران عباس

اداکارعمران عباس کی یہ تصویر نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی ہے۔

The post آج کے معروف اداکار اسکول کے زمانے میں کیسے دکھتے تھے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

اقوام متحدہ فوجی بغاوت کیخلاف ہر ممکن ایکشن لے، سفیر میانمار

جنیوا: میانمار کے اقوام متحدہ میں سفیر کیو مو تون نے اپنے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف آواز...

لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور اقدام

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھا لیا...

Hamza Shahbaz released from Kot Lakhpat jail

LAHORE: Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) leader Hamza Shahbaz has been released from Kot Lakhpat Jail after Lahore High...

رضوان اور جیمز ونس کی شاندار بلے بازی، کراچی کو جیتنے کے لئے 196 رنز کا ہدف

کراچی: ملتان سلطانز نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور جیمز ونس کی شانداری بلے بازی کے...

Killed snake in front of DSP, Haleem Adil Sheikh tells inquiry committee

KARACHI: Opposition Leader in Sindh Assembly, Haleem Adil Sheikh on Saturday recorded his statement before an inquiry committee,...

کیا آپ اس بچے کو پہچانتے ہیں

تصویر ابھی نندن کے دوست نے صحافی کو دی تھی Source link

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you