انٹر نیشنل بھارت میں گلیشیئر پھٹنے سے ہولناک سیلاب، سیکڑوں ہلاکتوں...

بھارت میں گلیشیئر پھٹنے سے ہولناک سیلاب، سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

-


اتراکھنڈ: بھارت میں ہمالیائی گلیشیئر اچانک پھٹ کر دریا میں گر گیا جس سے ہولناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی اور آس پاس کے گھروں کو بہا لے گیا جب کہ چیف سیکرٹری نے سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے تپوون میں اچانک گلیشیئر کے پگھل کر گرنے سے بھیانک حادثہ پیش آگیا ہے، دھولی ندی نے بڑے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے اور بھپرا ہوا پانی راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس میں کئی گھر تباہ ہوگئے اور سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ضلع میں ایمرجنسی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور انتظامیہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے شہریوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت کر رہی ہے۔ دریا مین پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے اور چمولی سے ہری دوار تک خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس کا رخ اتراکھنڈ کی ڈیم کی طرف ہے۔ ڈیم کے دروازوں کو کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ادھر اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے سیلابی ریلے میں 150 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم ابھی تک درست اعدد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی تھی تاہم اب بہاؤ کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے۔

The post بھارت میں گلیشیئر پھٹنے سے ہولناک سیلاب، سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

Saudi crown prince ‘approved’ Khashoggi murder: US intelligence

A US intelligence report made public Friday said that Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman — a key...

گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا و زیادتی کیس میں ڈراپ سین

کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی 16 سالہ فرسٹ ایئر...

Cow catwalk video goes viral on social media

In an amusing video shared on social media, a cow could be seen catwalking in a similar manner...

‘الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ماننے سےانکاربھی نہیں کیا’

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے ہم...

‘Broadsheet paid us Rs5mn for settlement’, claims Hussain Nawaz

LONDON: Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) supremo’s son Hussain Nawaz on Friday claimed that the UK-based asset recovery firm...

شفاف انتخابات ہوجائیں تو سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نکلے گی، بلاول

 کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you