India زرعی قوانین کی واپسی کے لیے مودی حکومت کو...

زرعی قوانین کی واپسی کے لیے مودی حکومت کو الٹی میٹم

-


نئی دہلی: بھارتیہ کسان یونین نے مودی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ 2 اکتوبر تک ظالمانہ زرعی قوانین واپس لیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق زرعی قوانین کی واپسی کے لیے مودی حکومت کو 2 اکتوبر تک کا وقت دے دیا گیا، بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان نے مودی حکومت سے کہا ہے کہ اگر اس تاریخ تک تینوں قوانین واپس نہیں لیے جاتے تو آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ہم دباؤ میں حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک سبھی قوانین واپس نہیں لے لیے جاتے اور ایم ایس پی کو قانونی درجہ نہیں مل جاتا۔

واضح رہے کہ آج بھارت بھر میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے پہیہ جام ہڑتال (چکا جام) کرتے ہوئے ملک کی اہم اور مرکزی شاہراہوں کو ٹریکٹرز کھڑے کر کے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور حکومتی افسران مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔

دہلی پولیس کا کسانوں کی مٹی پر قبضہ، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکا جام انتہائی کامیاب رہا، دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کیے گئے چکا جام میں کوئی ناخوش گوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت کے ساتھ اب مشروط بات چیت ہوگی، مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی کسان گھر واپس جائیں گے، ورنہ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد سبھی قانون واپس لے اور ٹریکٹر والوں کو نوٹس بھیجنے کی حرکت بند کی جائے۔

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

پاک فضائیہ کا عظیم کارنامہ : 27فروری واقعے پر فواد چوہدری کا بڑا بیان

اسلام آباد : سال2019 میں27فروری کو ہونے والے پاک فضائیہ کے تاریخی اور عظیم کارنامے پر وفاقی وزیر...

PPP approaches MQM-P for support in Senate elections

KARACHI: Pakistan People’s Party (PPP) on Saturday reached out to Muttahida Qaumi Movement-Pakistan (MQM-P) for support in Senate...

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ، فیصلہ پیر کو ہوگا

سپریم کورٹ اپنی رائے سنائے گی Source link

Omair Rana advises PEMRA to do what’s right, not popular

Actor Omair Rana said that his drama Dil Na Umeed Tou Nahin is an effort to educate people about human...

Video: PSL 2021: United, Zalmi to battle for top spot

Two-time champions Islamabad United will take on 2018 winners Peshawar Zalmi in the second match of the double-header...

اقوام متحدہ فوجی بغاوت کیخلاف ہر ممکن ایکشن لے، سفیر میانمار

جنیوا: میانمار کے اقوام متحدہ میں سفیر کیو مو تون نے اپنے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف آواز...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you