راولپنڈی: پولیس نے کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والے ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچیوں کی والدہ کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا جس کے مطابق خاوند کے بھانجوں قاسم، ثاقب نے 03 سالہ مریم اور 9 ماہ کی اجالا کو گھر سے اغواء کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزم کے بھائی ثاقب کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
The post دو کم سن بچیوں کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.