پاکستان حکمرانوں نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیرسے متعلق...

حکمرانوں نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیرسے متعلق پسپائی اختیار کی، سراج الحق

-


 لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کے ساتھ سودا کرلیا کہ سری نگر تمھارا، مظفرآباد ہمارا، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیر پر پسپائی اختیار کی گئی، سابقہ حکمران بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریلی میں خواتین، بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ  گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنا کر سازش کی گئی، مقبوضہ وادی میں مظلوم اور  بے کس کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں مگر پاکستان کے حکمرانوں اور عالمی برادری کا ضمیر سویا ہوا ہے، دہلی کے فاشسٹ حکمران سن لیں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا، مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک چپہ ہمارا، ایک انچ زمین سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایٹمی طاقتوں روس، بھارت، چین اور پاکستان کے درمیان گھرا ہوا علاقہ ہے اور اس کے دوسری طرف افغانستان ہے جس نے دو ایٹمی طاقتوں کو شکست دی، عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور بھارت کی مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی بند کرائے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی حقوق کی تنظیمیں بھارت پر زور دیں کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کو ختم کرے اور وہاں استصواب رائے کرائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران مودی حکومت کے 5 اگست کے ظالمانہ اقدام کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جرأت مندانہ موقف اختیار نہیں کرسکے، نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اور حقیقت میں وہ اس جرم میں برابر کی شریک ہیں کیونکہ اپنے دور حکومت میں بھی انھوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

The post حکمرانوں نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیرسے متعلق پسپائی اختیار کی، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

Watch: PMSA comes to stranded fishermen’s rescue

KARACHI: Six fishermen stranded in open sea were rescued by the Pakistan Maritime Security Agency (PMSA). The fishermen got...

امریکا میں گرین کارڈ کے اجرا پرپابندی کا فیصلہ ختم

 واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے امریکا میں گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ ختم کردیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے گرین...

Corporal punishment shouldn’t be used to discipline students: Shehzad Roy

Singer Shehzad Roy has called the anti-corporal punishment bill great news for children in Islamabad. It was passed...

کراچی: شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا، مقدمہ درج

والد کی مدعیت میں مقدمہ درج Source link

‘پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی’

اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے...

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے علاوہ...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you