کراچی: اداکارہ آمنہ الیاس نے مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ لوگ کسی کی مالی مدد کرتے ہوئے بھی دکھاوا کرنا نہیں بھولتے اور کسی کی سفید پوشی کا خیال نہ رکھتے ہوئے بھی تصاویر بنا کر شیئر کر دیتے ہیں۔
آمنہ الیاس نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں دکھاوا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیرات خاموشی سے دی جائے تو بہتر ہے لیکن ان کا یہ عمل ان کی خودنمائی کے لیے ہے، یاد رکھیں کہ آپ کسی کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں نہ کہ اپنی ضرورت کی تکمیل کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ اگلی بار آپ جب بھی کسی کی مدد کریں تو تصویر نہ بنائیں، ساتھ ہی انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی مشہور حددیث کا مفہوم تحریر کیا کہ ’’صدقہ اس طرح دو کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں ہاتھ کو پتا بھی نہ چلے‘‘۔
The post آمنہ الیاس کی مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں پر کڑی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.