پی ڈی ایم کا اسلام آباد مارچ اور سینیٹ انتخابات مشترکہ لڑنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا اسلام آباد مارچ اور سینیٹ انتخابات مشترکہ لڑنے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نےآئندہ ماہ اسلام آباد مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں اہم نکات پر غور کیا گیا جس کے بعد ہم نے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم سینیٹ انتخابات میں اتحاد کریں گے اور مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے، ہم ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار کھڑے نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 مارچ سے پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد کے لیے چلنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 10 فروری کو سرکاری ملازمین اسلام آباد آرہے ہیں، پی ڈی ایم اُن کی مکمل حمایت و تائید کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ انتخابات سےمتعلق حکومت کی مجوزہ ترمیم (شو آف ہینڈ) کو پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے مسترد کردیا ہے، تحریک انصاف اپنے اراکین پر اعتماد نہیں، اسی لیے یہ ترمیم لانا چاہ رہی ہے‘۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں ہمارے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’کل یوم کشمیر کے حوالے سے

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *