شوبز وینا ملک اوراسد خٹک کیس؛ وزارت داخلہ وخارجہ کو...

وینا ملک اوراسد خٹک کیس؛ وزارت داخلہ وخارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری

-


 اسلام آباد: وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد خٹک سے استفسار کیا کہ آپ نے گزشتہ سماعت کے بعد کورٹ پراسس فیس جمع نہیں کرائی۔

اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ وقت دیں ہم کیس پراسس فیس جمع کرا دیتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ پراسس فیس جمع ہونے کے رجسٹرار آفس نوٹس جاری کرے گا۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وینا ملک کوسابق شوہراسد خٹک کا 50 کروڑہرجانے کا نوٹس

وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ 5 سالہ امل، 6 سالہ ابراہم کے والد ہیں اور میرے دونوں بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں جب کہ میرے اور سابق اہلیہ وینا ملک کے درمیان یو اے ای میں کیس زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ دبئی عدالت نے 4 اپریل 2018 کو کہا بچے دبئی حدود سے باہر نہیں لے جایا جاسکتے لیکن وینا ملک نے دبئی میں قونصل خانے کے عملے سے ملکر غیر قانونی بچوں کو منتقل کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وینا ملک کا اسد خٹک پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی

واضح رہے اسد خٹک اور وینا ملک نے 2013 میں شادی کی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ اسد خٹک نے
وینا ملک کو 50 کروڑہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس پر وینا ملک نے بھی 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

The post وینا ملک اوراسد خٹک کیس؛ وزارت داخلہ وخارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ایک اور فیصلے کو منسوخ کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ جاری کرنے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا،...

Coinbase listing filing shows surge in revenue amid bitcoin boom

Coinbase, the biggest US cryptocurrency exchange, moved a step closer to listing on the Nasdaq with a filing...

نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیں

 ممبئی: بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیں۔ ایک انٹرویو کے دوران...

لاہور، قبضہ مافیا کا سرپرست پولیس افسر گرفتار

بزرگ شہری پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا Source link

This thaal of ‘gold biryani’ costs Rs43,275

Dubai’s Bombay Borough restaurant has introduced its most expensive biryani. “The dish of the season has arrived,” the restaurant...

حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ تصویر کے چرچے

کراچی: شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ کے...

Must read

You might also likeRELATED
Recommended to you