بھائی اور بھابھی پر تشدد، بلال سعید کا بیان سامنے آگیا

بھائی اور بھابھی پر تشدد، بلال سعید کا بیان سامنے آگیا


 لاہور: گلوکار بلال سعید کے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا بیان سامنے آگیا۔

جمعرات کو بلال سعید کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ڈولفن فورس کی موجودگی میں نوجوان جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ابتداء میں سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو پرستار قرار دیتے رہے تاہم پولیس کا بیان سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آئی وہ جوڑا کوئی پرستار نہیں بلکہ اُن کے بھائی اور بھابھی تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلال سعید کو خاتون پر تشدد کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا پورے واقعے پر خاموشی اختیار کرنے والے بلال سعید نے اب خاموشی توڑ دی ہے۔

بلال سعید نے فیس بک پر اپنے گھر کی ویڈیو جاری کی جس میں اُن کے گھر کا سامان بکھرا پڑا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک خاتون کی عزت اور اس  کی حفاظت کس طرح کرنی چاہیے اور جو کچھ میں نے کیا وہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی خاطر کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری غیر موجودگی میں اس جوڑے نے کچھ بھی کیا وہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ میں طویل عرصے سے ان لوگوں کی بلیک میلنگ اور غیر مناسب رویے کا بھی سامنا کررہا ہوں لیکن ان تمام باتوں کے باوجود میں خاموش رہا کیوں کہ بطور فنکار میری پہلی ترجیح میرا کیریئر ہے، اسی وجہ سے یہ لوگ میری مجبوری سے فائدہ اُٹھاتے رہے۔

بلال سعید نے ٹویٹ میں واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب بار بار کسی شخص کی سلامتی اور عزت کو تاراج اور اس پر حملہ کیا جائے تو بدقسمتی سے اس کے پاس سوائے ردِ عمل کے کوئی اور راستہ نہیں بچتا، ہر شخص کو عزت اور حفاظت سے رہنے کا حق حاصل ہے، خواہ وہ کسی بھی جنس سے تعلق رکھتا ہوں۔

یہ پڑھیں: گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پرتشدد، ویڈیو وائرل

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ میں امن پر یقین رکھتا ہوں تاہم جب بار بار امن و سکون غارت کیا جائے تو اس ضمن میں حدود لگانے کا بھی قائل ہوں خواہ سامنے والے کا تعلق کسی بھی جنس یا صنف سے ہی کیوں نہ ہو۔

The post بھائی اور بھابھی پر تشدد، بلال سعید کا بیان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *