پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


 راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کامیاب تجربہ پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے انجینئر سمیت سائنسدانوں کو مبارک باد بھی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل کی ٹریننگ لانچ کا مظاہرہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے دیکھا اور انتہائی مہارت سے ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ اور آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو سراہا جب کہ غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کے ساتھ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشقوں کا بھی اختتام ہوا۔

The post پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *