کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط


کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے، مہمان ٹیم کو پاکستان پر 34 برتری حاصل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر فاسٹ بولر حسن علی نے کیشومہاراج کو آؤٹ کردیا، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی آج اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو کھیل کے چوتھے روز اہم کامیابی اس وقت ملی جب لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو صرف 2 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا، جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 37 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہیں جبکہ اس کے چار کھلاڑی باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گذشتہ روز پاکستان کراچی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، اور پاکستان کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *