شوبز سابق اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر...

سابق اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں

-


ممبئی: اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا لیکن ان کے چاہنے والوں کو اصل سرپرائز اس وقت ملا جب انہوں نے اچانک مفتی انس کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کیا۔

ثنا خان کی شادی کو دو ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران وہ ہمیشہ اپنی اور اپنے شوہر کی اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں وہ دونوں خوش نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارتے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز پہلی بار ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ پریشان نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی انس جیسے شوہر کیلئے برسوں خدا سے دعائیں مانگی ہیں، ثنا خان

لیکن ان کی پریشانی ان کے گھریلو زندگی یا شوہر کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو ان کا ماضی بھول ہی نہیں رہے۔ اور اکثر  ان کے ماضی کے متعلق منفی ویڈیوز بنا کر شیئر کرواتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز ثنا خان نے ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا ’’کچھ لوگ کافی عرصے سے میرے متعلق منفی ویڈیوز بنارہے ہیں لیکن میں نے صبر سے کام لیا اور کچھ نہیں کہا۔

لیکن اب ایک شخص نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں میرے ماضی کو کریدا گیا ہے اور ویڈیو میں میرے متعلق نہایت نامناسب باتیں کی گئی ہیں۔ کیا آپ نہیں جانتے جب ایک شخص توبہ کرلیتا ہے تو اسے اس کے ماضی سے متعلق احساس کروانا بھی گناہ ہے۔ میں اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوں میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ثنا خان کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

پوسٹ کے ساتھ ثنا خان نے بتایا کہ وہ ویڈیو بنانے والے شخص کا نام نہیں بتانا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے انہیں پریشان کرنے والے لوگوں سے کہا اگر آپ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو کم سے کم اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور خاموش رہیں۔ کسی کے بارے میں اتنے برے تبصرے نہ کریں کہ وہ اپنے ماضی سے متعلق سوچ کر ڈپریشن میں چلا جائے۔

بعض اوقات لوگ توبہ کرتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ میری طرح بھی ہوتے ہیں جو سوچتے ہیں کہ کاش میں ماضی میں واپس چلی جاؤں اور کچھ چیزیں تبدیل کرسکوں۔ مہربانی کرکے دوسروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اور لوگوں کو وقت کے ساتھ بدلنے دیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

The post سابق اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ایک اور فیصلے کو منسوخ کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ جاری کرنے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا،...

Coinbase listing filing shows surge in revenue amid bitcoin boom

Coinbase, the biggest US cryptocurrency exchange, moved a step closer to listing on the Nasdaq with a filing...

نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیں

 ممبئی: بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیں۔ ایک انٹرویو کے دوران...

لاہور، قبضہ مافیا کا سرپرست پولیس افسر گرفتار

بزرگ شہری پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا Source link

خاتون کو غلط خون لگانے پر اسپتال کو نوٹس جاری

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیا Source link

This thaal of ‘gold biryani’ costs Rs43,275

Dubai’s Bombay Borough restaurant has introduced its most expensive biryani. “The dish of the season has arrived,” the restaurant...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you