سجاد علی کے بیٹے کے پہلے ہی گیت نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا

سجاد علی کے بیٹے کے پہلے ہی گیت نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا


بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی کے بیٹے کے پہلے ہی گیت ’ اُداس  پھرتے ہو ‘ نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا۔

اپنے والد سجاد علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اُن کے بیٹے خوبی علی نے بھی گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے موسیقی میں ڈیبیو کرنے کیلئے والد کے گائے ہوئے مشہور گیت ’’ کیوں اداس پھرتے ہو ‘‘کا انتخاب کیا ہے۔

سجاد علی کی آواز میں 2005 میں ریلیز کئے جانے والا گیت ’ کیوں اداس پھرتے ہو ‘ اُن کے بیٹے خوبی علی نے بھی والد کے انداز کے ساتھ گا کر بھرپور انداز میں نبھایا ہے۔

سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی جانے والی خوبی علی کی ویڈیو 3 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مشتمل ہے جسے اب تک 64 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سجاد علی کا 35 سال پرانا گیت ’ دھواں‘ صارفین کو ایک بار پھر بھا گیا

سجل علی کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ یہ گیت اُن شکستہ دلوں کے لیے ہے جو زندگی میں کسی شکوے کے بغیر مسکراہٹ سجائے رہتے ہیں۔

پرانا محاورہ ہے کہ باپ پر پوت اور پتا پر گھوڑا، بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا، لیکن اس گیت کو سن کر محسوس ہوتا ہے کہ خوبی علی کی آواز پر جہاں ان کے والد کی گہری چھاپ ہے، مستقبل میں وہ ان کا نام روش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا الگ مقام بنانے میں بھی کام یاب رہیں گے۔

The post سجاد علی کے بیٹے کے پہلے ہی گیت نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *