کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی


کراچی: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پروٹیز کی آدھی ٹیم 136 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم میدان میں آئے جنہوں نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلاتے ہوئے ایڈن مارکرم کو پویلین کی راہ دکھا دی، وہ 16 گیندوں پر 13 رنز بنا کر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 63 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب ریسی وینڈرڈوسن رن آؤٹ ہوئے، وہ 30 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا سکے۔

پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 108 رنز پر گری، جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسی 23 رنزبناکر یاسرشاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، 133 کے مجموعے پر  جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ گری، پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنی ڈیبیو پر وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کےخلاف جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 136 رنز پر اس وقت گری جب ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے دوسرا شکار کیا اور سیٹ بلے باز ڈین ایلگر 58 کو چلتا کیا۔

ڈیبیو کرنے والے نعمان علی کے دو شکار کئے جبکہ یاسر شاہ اور شاہین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چودہ سال بعد کھیلنے والی مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے بعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تاریخی ٹیسٹ میچ میں ہمارا بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنےکا پلان تھا، جنوبی افریقہ سخت حریف ہے،پلان کےمطابق کھیلیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ بڑی ٹیم پاکستان آئی ہے، بہت پرجوش ہیں، اچھا کھیل پیش کرینگے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی سائیڈ کو آسان نہیں لینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج اسپنر نعمان علی اور عمران بٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں بیٹنگ کوچ یونس خان نے اوپنر عمران بٹ کو گرین کیپ دے رے ہیں جبکہ اسپنر نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

یاد رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں کراچی میں آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

Comments



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *