سائنس/ٹیکنالوجی ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ،...

ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق

-


 کراچی: عالمی کووڈ 19 کی وبا کے دوران تدریس، ملاقات، میٹنگ اور دیگر امور آن لائن ہونے کی وجہ سے ویڈیو اسٹریمنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن اگر آپ ماحول کا احساس رکھتے ہیں تو اس دوران لیپ ٹاپ کا کیمرہ بند رکھیں جس کی وجہ آگے بیان کی جارہی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے بھی ماحولیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یعنی صرف ایک گھنٹے کی ویڈیو اسٹریمنگ سے 150 سے 1000 گرام تک کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے لیکن میٹنگ کے دوران کیمرہ بند رکھنے سے ان کاربن فٹ پرنٹس (ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کے آثار) کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح نیٹ فلیکس پر بلند معیار کے بجائے درمیانے معیار کی ویڈیو دیکھنے سے بھی ماحول پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں پاکستان سے بھی ڈیٹا لیا گیا ہے۔ یہ تحقیق پوردا اور ییل یونیورسٹی اور میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کی ہے جس میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ کے استعمال پر کاربن فٹ پرنٹس اور پانی کے زیاں پر غور کیا گیا ہے۔ اس کی تحقیقات جرنل ریسورسز، کنزرویشن اینڈ ری سائیکلنگ میں شائع ہوئی ہیں۔ اس تحقیق میں جن ممالک نے حصہ لیا ان میں پاکستان، چین، فرانس، ایران، جاپان، جنوبی افریقا، برطانیہ اور امریکا وغیرہ شامل ہیں۔

مارچ 2020ء کے بعد سے کئی ممالک میں انٹرنیٹ ٹریفک میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ اگریہ رجحان جاری رہا تو اس سے اتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوگی جسے جذب کرنے کے لیے 71600 مربع میل (ریاست انڈیانا سے دگنا رقبے) کے برابر جنگلات درکار ہوں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کو چلانے کے لیے توانائی، سرورز کو ٹھنڈا کرنے کا نظام اور ڈیٹا ٹرانسمیشن میں ایئرکنڈیشنڈ نظاموں سمیت کئی وسائل درکار ہوتے ہیں۔ اس طرح انٹرنیٹ کو چلانے کے لیے جو حرارت خارج ہوگی اسے سرد کرنے کے لیے 300000 اولمپک سائز سوئمنگ پول کی ضرورت ہوگی۔

اسی طرح اگر آپ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر اور دیگر 12 پلیٹ فارمز پر ایک گیگا بائٹ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں تو اس کا ماحولیاتی اثر بھی غیرمعمولی ہوگا جس کا اندازہ بھی لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیٹا پروسیسنگ کے لیے بہت ساری توانائی درکار ہوتی ہے۔ اسی طرح ڈاؤن لوڈنگ میں بھی ماحولیاتی نقصانات پیدا ہوتے ہیں۔

انٹرنیٹ سے ہم نے کاغذوں کے استعمال میں کمی تو کی ہے لیکن کیمرے اور ویڈیو نے سارا حساب برابر کردیا ہے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر ہر سرگرمی کی کوئی نہ کوئی ماحولیاتی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے جو ہم کربھی رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہرسال دنیا بھر میں جتنی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ہورہا ہے اس میں انٹرنیٹ کا حصہ تقریباً 3.7 فیصد ہوتا ہے جس میں ہر نئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

The post ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

دو نائیجیرین باشندوں کے اغوا میں ملوث ایس ایچ او ڈیفنس اور آئی او گرفتار

 کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس (اے وی سی سی) نے دو نائجیرین باشندوں کے اغوا برائے تاوان میں...

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، پی پی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

 کراچی: سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن بنچوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار رہی، جمعہ کو ایوان میں ارکان الجھ...

CAA crisis intesifies as junior officers frequently assume senior posts

KARACHI: The administrative issues facing the Civil Aviation Authority (CAA) have reportedly turned into a crisis-like situation as...

Nawaz Sharif to be brought back to Pakistan: Sindh governor

ISLAMABAD: Sindh Governor Imran Ismail on Friday reiterated that former prime minister Nawaz Sharif will be brought back...

ECP to hear JUI-F’s plea on alleged rigging in NA-45 on March 3

PESHAWAR: The Election Commission of Pakistan (ECP) on Friday fixed for hearing a case related to alleged rigging...

Two police officers arrested in Karachi over releasing drug smugglers

KARACHI: The Anti-Violent Crime Cell (AVCC) of the Sindh police on Friday arrested two police officers from Karachi...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you