سکھ کسانوں نے نئی دہلی ،لال قلعہ پر اپنا مذہبی جھنڈا لہرادیا

سکھ کسانوں نے نئی دہلی ،لال قلعہ پر اپنا مذہبی جھنڈا لہرادیا


نئی دہلی: بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھ کسانوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مودی سرکار کو ہلادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی سرحد پر کئی ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان آج بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی داخل ہونے کے لئے تمام رکاوٹوں کو توڑ ڈالا۔

پولیس نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کی بہت کوششیں کیں تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں، دارالحکومت میں داخلے کے موقع پر غازی پور بارڈر پر پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے تاہم پولیس کسانوں کی ہمت توڑنے میں ناکام رہی۔

بعد ازاں سکھ کسانوں نے نئی دہلی ، لال قلعہ پر اپنا مذہبی جھنڈا لہرادیا، دارالحکومت میں داخلے کے وقت کسان نہایت پرجوش تھے اور زوردار نعرے لگا رہے تھے۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *