کراچی: بھینس کالونی کے قریب گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت فہد ولد منیب الرحمن کے نام سے کر لی گئی۔
بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
The post حلق میں سیٹی پھنس جانے پر دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.