بھارتی یوم جمہوریہ ؛ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے نئی دہلی میں داخل

بھارتی یوم جمہوریہ ؛ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے نئی دہلی میں داخل


نئی دہلی: بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران مشتعل کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے کسان مودی سرکار کی متنازعہ زرعی پالیسی کے خلاف دو ماہ سے سراپا احتجاج ہیں اور آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جب نئی دہلی میں سخت سیکیورٹی نافذ ہے اور اہم تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کو روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی لیکن کسانوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ مشتعل کسان ظالمانہ زرعی پالیسی پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں بے دریغ ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا اور کسانوں کے حق میں سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کردیا گیا۔

 

The post بھارتی یوم جمہوریہ ؛ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے نئی دہلی میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *