#JusticeForNimra خواجہ سرا فوجیوں پر پابندی، جوبائیڈن کا بڑا قدم

خواجہ سرا فوجیوں پر پابندی، جوبائیڈن کا بڑا قدم

-


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے خواجہ سرا فوجیوں پر عائد پابندی کالعدم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواجہ سرا فوجیوں پر عائد کردہ پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں پیر کو جو بائیڈن نے ڈیفنس سیکریٹری لوئیڈ آسٹن کے ہمراہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس سے ٹرمپ دور کی پابندی منسوخ ہو گئی، جس کے تحت ٹرانس جینڈر امریکی فوج میں شامل نہیں ہو سکتے تھے۔

دستخط سے قبل اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا یہ ایگزیکٹو آرڈر اس پوزیشن کو بحال کر رہا ہے جس کی پچھلی کمانڈروں اور سیکریٹریز نے بھی حمایت کی ہے، اور میرا مقصد تمام اہل امریکیوں کو وردی میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کے قابل بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی لگائی گئی پابندی پر ڈیموکریٹ کے زیر قیادت ایوان نمائندگان نے سرزنش کی تھی، اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی جانب سے اسے امتیازی سلوک قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ پنسلوانیا کے بڑے پیڈیا ٹریشن (ماہر امراض اطفال) ریچل لوین کو اپنا اسسٹنٹ ہیلتھ سیکریٹری نامزد کریں گے، اس طرح وہ پہلے کھلے عام خواجہ سرا وفاقی عہدے دار بن جائیں گے۔

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا و زیادتی کیس میں ڈراپ سین

کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی 16 سالہ فرسٹ ایئر...

Cow catwalk video goes viral on social media

In an amusing video shared on social media, a cow could be seen catwalking in a similar manner...

شفاف انتخابات ہوجائیں تو سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نکلے گی، بلاول

 کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی...

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 3 بھارتی کشتیاں ضبط، 17 ماہی گیر گرفتار

 کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے تین بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر ان پر سوار...

سجل علی اور بلال عباس کی ’کھیل کھیل میں‘ انٹری

فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی جبکہ پروڈیوسر فضا علی میرزا ہیں Source link

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you