کھیل ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج، آدھی...

ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج، آدھی مونچھ منڈھوانے کا اعلان

-


نئی دہلی: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے  ساتھی کھلاڑی چتیشور پجارا کو چیلنج کیا ہے کہ اگر انگلینڈ سے آنے والی سیریز میں وہ حریف اسپنر کے خلاف آگے بڑھ کر اوور دی ٹاپ بڑے اسکور کھیلنے میں کامیاب رہے تو وہ اپنی آدھی مونچھیں منڈھوالیں گے۔

یہ چیلنج انھوں نے بھارت کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور سے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل میں بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر پجارا نے ان کا چیلنج مکمل کرلیا تو وہ ایسا کرگزریں گے۔

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ایشون نے بیٹنگ کوچ سے کہا کہ کیا ہم پجارا کو آف اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے۔ جس پر انھوں نے کہا کہ ہم نے محنت جاری رکھی ہوئی ہے۔ہم انھیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ کم از کم ایک بار انگلش اسپنر کو اوور دی ٹاپ کھیل پائیں تاہم وہ ابھی تک اس پر آمادہ نہیں ہیں، جس کی ان کے پاس کئی وجوہات ہیں۔

اس پر ایشون نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر آنے والی سیریز میں پجارا نے معین علی یا دیگر کسی بھی اسپنر کیخلاف وکٹ سے اتر کر شاٹ کھیلا تو وہ اپنی آدھی مونچھیں منڈوالیں گے۔راٹھور نے جواب میں کہا کہ یہ زبردست چیلنج ہے، میرا نہیں خیال کہ وہ ایسا قبول کریں گے۔

The post ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج، آدھی مونچھ منڈھوانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

دو نائیجیرین باشندوں کے اغوا میں ملوث ایس ایچ او ڈیفنس اور آئی او گرفتار

 کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس (اے وی سی سی) نے دو نائجیرین باشندوں کے اغوا برائے تاوان میں...

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، پی پی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

 کراچی: سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن بنچوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار رہی، جمعہ کو ایوان میں ارکان الجھ...

CAA crisis intesifies as junior officers frequently assume senior posts

KARACHI: The administrative issues facing the Civil Aviation Authority (CAA) have reportedly turned into a crisis-like situation as...

Nawaz Sharif to be brought back to Pakistan: Sindh governor

ISLAMABAD: Sindh Governor Imran Ismail on Friday reiterated that former prime minister Nawaz Sharif will be brought back...

ECP to hear JUI-F’s plea on alleged rigging in NA-45 on March 3

PESHAWAR: The Election Commission of Pakistan (ECP) on Friday fixed for hearing a case related to alleged rigging...

Two police officers arrested in Karachi over releasing drug smugglers

KARACHI: The Anti-Violent Crime Cell (AVCC) of the Sindh police on Friday arrested two police officers from Karachi...

Must read

You might also likeRELATED
Recommended to you