ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے


 لندن: سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور سرفراز نواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز بن گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور ایشین ڈان بریڈ مین کے لقب سے معروف ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ لارڈزگراؤنڈ کو کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے سینٹربنادیاگیا ہے۔سرفراز نواز نے ویکسین لگوانے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں، یہ ویکسین سب کو لگوانی چاہیے۔

The post ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *