ضرور پڑھیں ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیے

ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیے

-


محمد حیدر خاں کا تعلق بارہ بنکی (اودھ) سے تھا، اور اسی نسبت سے اپنے تخلص خمار کے ساتھ بارہ بنکوی لگایا۔ دنیائے ادب میں‌ انھیں‌ خمار بارہ بنکوی کے نام سے شناخت کیا گیا اور فنِ شاعری میں مقبول ہوئے۔

اردو زبان کے اس نام ور شاعر نے پندرہ، سولہ برس کی عمر سے شاعری کا آغاز کیا تھا۔ مشاعروں میں‌ ان کا ترنم بہت مشہور تھا۔ خمار نے فلمی نغمات بھی لکھے اور ان کا کلام بہت مقبول ہوا۔

خمار بارہ بنکوی کی ایک غزل باذوق قارئین کی نذر ہے۔

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے
دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھیے

بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھیے

آغازِ عاشقی کا مزا آپ جانیے
انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے

جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی ضو کہاں
سرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھیے

وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے
آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھیے

ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح
ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیے

ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔ
توہینِ مے کشی کا مزا ہم سے پوچھیے

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

Latest Pakistan updates on COVID-19 vaccine

The Drug Regulatory of Pakistan has recently approved two COVID-19 vaccines for emergency use. These are the ones...

لکی مروت، جیل کے باہر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق

لکی مروت: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 5...

Gold rates move up in domestic market

KARACHI: Gold prices continued their upward trend as the per tola price of the precious metal on Wednesday...

پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

خیبر: پولیس نے پشاور اور مضافات میں ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے علاقے سپاہ...

Coronavirus claims 13 more lives in Sindh

Another 13 people lost their lives to coronavirus in Sindh in the last 24 hours, Chief Minister Murad...

موبائل فون کا شاخسانہ : سفاک بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

میرٹھ : بھارت میں موبائل فون خریدنے کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی سوتیلی ماں کا...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you