جرائم ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے کار سوار نوجوان کو...

ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے کار سوار نوجوان کو گولی مار دی

-


 کراچی: شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 14 دارالصحت اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ ڈاکوئوں کی جانب سے لوٹ مار کی واردات میں پر مزاحمت پیش آیا، ایس پی گلشن اقبال معروف عثمان نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 14 میں مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اسامہ بیگ گاڑی میں اپنے 3 دوستوں کے ساتھ موجود تھا زخمی نوجوان اور ساتھی راڈوبیکری کے سامنے مرکزی سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کرکے کھڑے تھے، اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈکیت آئے اور انھوں نے جیسے ہی گاڑی کے ڈرائیونگ سائٹ کا شیشہ کھٹکھٹایا تو اسامہ بیگ نے ڈاکوئوں سے بچنے کے لیے گاڑی دوڑادی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اسامہ بیگ گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، واردات کے وقت اسامہ کی گاڑی میں لیپ ٹاپ اورموبائل فون موجود تھے جو محفوظ رہے۔ انھوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان گلستان جوہر بلاک 14 کا رہائشی اور ڈیفنس کی کمپنی میں ملازم ہے۔

The post ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے کار سوار نوجوان کو گولی مار دی appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، مالاکنڈ،...

Stranded passengers of seized PIA plane in Malaysia return home

ISLAMABAD: At least 118 passengers of the Pakistan International Airlines’ (PIA) seized aircraft in Malaysia returned to their...

مکہ مکرمہ میں پیدا ہونے والا بچہ ایک سال بعد والدین کے پاس پاکستان پہنچ گیا

 کوئٹہ: عمرے کے لیے جانے والے جوڑے کے ہاں مکہ مکرمے میں پیدا ہونے والے بچے کی ایک سال بعد  پاکستان...

Celebratory aerial firing in wedding event kills 10-year-old girl

SHEIKHUPURA: In a display of criminal negligence only to show off antediluvian expressions of power and dominance, the...

پروفیسر کے قاتل کو سزائے موت مل گئی

بہاولپور: انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق...

Presidential reference in SC: Sindh govt opposes Senate elections through open ballot

KARACHI: In an expected move, the Sindh government has opposed any changes to the electoral process for the...

Must read

You might also likeRELATED
Recommended to you