بزنس آٹا، چینی، گھی، تیل کی قیمت کو پر لگ...

آٹا، چینی، گھی، تیل کی قیمت کو پر لگ گئے؛ دالیں اور چاول بھی مہنگے

-


 کراچی: نئے سال کے آغاز پر بھی مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اورپیٹرول، آٹا، چینی، گھی اور تیل کے بعد دالیں اور چاول بھی مہنگے ہوگئے۔

ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران دالیں 15 روپے مہنگی ہوگئی ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں ماش کی دال 15 روپے مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں ماش کی دال 225 روپے سے بڑھ کر 235 روپے کلو ہوگئی جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں ماش کی دال 245 سے 250 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، ہول سیل میں مونگ کی دال بھی 15 روپے مہنگی ہوگئی،مونگ کی دال 230 روپے سے بڑھ کر 245 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں مونگ کی دال 250 سے 255 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، ہول سیل میں باسمتی چاول بھی 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا ہے اورچاول درجہ اول باسمتی 120 روپے کلو سے بڑھ کر 140 روپے کلو پر پہنچ گیا ہے،ریٹیل مارکیٹ میں باسمتی چاول درجہ اول 160 سے 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

چنے کی دال میں 10 روپے فی کلو کمی آئی ہے اور چنے کی دال ہول سیل مارکیٹ میں 130 روپے سے کم ہوکر 120 روپے کلو پر آگئی،شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

سندھ حکومت انڈے، مرغی کے گوشت، سبزیوں کی بھی  سرکاری نرخ پر فروخت کرانے میں ناکام ہے، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نااہل نکلے، انڈے بھی سرکاری نرخ پر فروخت نہ کراسکے ،مارکیٹوں میں ہر چیز مہنگی بک رہی ہے۔

The post آٹا، چینی، گھی، تیل کی قیمت کو پر لگ گئے؛ دالیں اور چاول بھی مہنگے appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest news

واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا

سلیکان ویلی: واٹس ایپ نے آج رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ...

لاہور میں پیش امام کو قتل کردیا گیا

مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج Source link

Pakistan receives Geographical Indication tag for basmati rice

ISLAMABAD: Pakistan has received the Geographical Indication (GI) tag for its Basmati rice. “I am glad to inform that...

فواد کے 10سال کون لوٹائے گا؟

’’فواد عالم صرف ڈومیسٹک کرکٹ کا ہی کھلاڑی ہے، انٹرنیشنل میچز میں پرفارم نہیں کر سکتا‘‘ ’’فواد کا اسٹانس...

زید علی ٹی اور یمنیٰ نے خوشخبری سُنادی

اس جوڑی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی Source link

Zaid Ali and wife have some good news to share

Pakistani YouTuber Zaid Ali has revealed that he is expecting his first child with wife Yumnah Ali. Zaid posted...

Must read

Lidocaine-lipids Mixtures: Thermal and Spectroscopic Characterisation

Introduction insoluble in water but very soluble in...

لیڈی گاگا اور کارڈڈی بی گرائمیس میں ملتے ہیں

اس سے جس چیز کی توقع کی جارہی تھی...

You might also likeRELATED
Recommended to you